چیئرمین سی ڈی اے گولڑہ روڈ حدود کا تنازع حل کرائیں، اجمل بلوچ 

Sep 09, 2024

اسلام آباد(  نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری خالد چوہدری نے گولڑہ روڈ فرنیچرمارکیٹ کا دورہ کیا، اور فرنیچر ایسوسی ایشن پاکستان کے چیرمین زاہد حسین اور فرنیچر مارکیٹ گولڑہ روڈ کے صدر فرحان خان سے ملاقات کی۔  اجمل بلوچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گولڑہ روڈ اسلام آباد راولپنڈی کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اسٹریٹ لائٹس لگی ہوئی ہیں لیکن حدود کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے لائٹس کو فنکشنل نہیں کیا جا سکا۔ جس کی وجہ سے سرعام اندھیرا چھا جانے سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مارکیٹ اسلام آباد کی حدود میں ہے اس لیے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا سے اپیل ہے کہ وہ حدود کا تعین کرواتے ہوئے ڈائریکٹر اسٹریٹ لائٹ کو ہدایات جاری کریں تاکہ لائٹس چل سکیں۔ گولڑہ روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر فرحان خان نے اس موقع پر کہا کہ صفائی کا کوئی نظام موجود نہیں ہے فٹ پاتھ نہیں ہیں، جبکہ ٹوائلٹ اور پینے کا پانی بھی میسر نہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ فوری ایکشن لیتے ہوئے مارکیٹ کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیں۔ اور فوری طور پر اسٹریٹ لائٹس چلائی جائی

مزیدخبریں