اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیرقانون پنجاب رہنما تحریک انصاف محمد بشارت راجہ نے سنگجانی جلسے کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کے مناظر بتا رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کا خوف حکمرانوں کی رگوں میں سرایت کر چکا ہے۔عدالتی حکم کو پیروں تلے روندتے ہوئے حکومت و انتظامیہ نے این او سی کی خلاف ورزی کر کے اسلام آبادکوکنٹینرزسے بھردیا انہوں نے کہا کہ نظریہ کو کنٹینر سے نہیں روکا جا سکتا راولپنڈی سے عوام ہزاروں کی تعداد میں کئی کئی کلومیٹر دور گاڑیاں چھوڑ کر جلسہ گاہ پہنچے آج ایک تاریخی دن ہے۔