بوچھال کلاںـ(نامہ نگار)فقہ اویسیہ و نقشبندیہ کے سربراہ ملک عبدالقدیر اعوان نے دارلعرفان منارہ میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی دوری کی وجہ سے آج ہم مشکلات کا شکار ہیں اور اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنے حصے کا کام خود نہیں کرتے بلکہدوسروں پر انحصار کرتے ہیں انہوں نے کہا جب ہم اپنے آپ کو اسلام کے سانچے میں ڈھال لیں گے تو ہماری تمام پریشانیاں خودبخود حل ہو جائیں گی بعث رحمت عالم کانفرنس کے سلسلے میں ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس کانفرنس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شریک تھے علاقہ ونہار کی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں علاقہ بھر کے علاوہ ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کی ۔ جب ہم اپنے آپ کو اسلام کے سانچے میں ڈھال لیں گے تو ہماری تمام پریشانیاں خودبخود حل ہو جائیں گی بعث رحمت عالم کانفرنس کے سلسلے میں ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔