اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، تجاوزات ہٹوا دی گئیں

  فتح جنگ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،پولیس اور وارڈن کے ہمراہ مین چوک سے تجاوزات ہٹوا دی گئیں ،عو ا می حلقوں کا اطمینان کا اظہار،تفصیلات کے مطابق طو یل عرصہ بعد تجاوزات کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے نو تعینات خاتون اسسٹنٹ کمشنر حمیرہ شاہ نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی تجاوزات کے اہم مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کرنے کیلئے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کیا اس دوران چیف آفیسر بلدیہ فتح جنگ حاجی خان بادشاہ،پولیس چوکی سٹی کے انچارج افتخار احمد،انچارج ٹریفک پولیس بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ہائی وے کا عملہ بھی لمبی نیند کے بعد  بیدار ہو گیا اور تجاوزات ہٹانے کیلئے متحرک ہو گیا مین چوک سے ریڑھیاں ہٹا دی گئیں جس سے ٹر یفک رواں دواں رہی شہریوں نے نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر حمیرہ شاہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عارضی اور پختہ تجاوزات کے مستقل خاتمہ کیلئے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس اہم مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن