فتح جنگ (نامہ نگار) 7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت اور یومِ تجدید عہد ہے۔سنی علما کونسل 7ستمبر ایک عہد ساز دن ہے۔ ہم اسے یوم تحفظ ختم نبوت اور یومِ تجدید عہد قرار دیتے ہیں۔ اس روز عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کی ایک طویل ترین جد وجہد، فتح مبین سے ہمکنار ہوئی عقیدہ ختم نبوت، مسلمانوں کے ایمان کی اساس اور روح ہے۔ اگر اس پر حرف آجائے تو اسلام کی ساری عمارت دھڑا م سے نیچے آگرے گی۔ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل فتح جنگ کے قائدین سرپرست اعلی سنی علما کو نسل فتح جنگ قاضی تجمل حسین اختر صدر سنی علما کونسل علامہ عامر عباس قریشی جنرل سیکرٹری علامہ رفعت علی قادری مفتی محمد عاصم مدنی حافظ طارق محمود علامہ صا حبزادہ محمد بلال جامی علامہ شوکت محمود رضوی علامہ مخدوم ذوالفقار علی حیدری, حافظ غلام مہرعلی چشتی قا ضی طالب حسین قاری محمد طفیل قاری بشارت محمود قاد ری قاری محمد ہارون قاری محمد اجمل رضا خان قادری حافظ مولانا مطیع الرضا قاری عطا المصطفی مفتی احسن شعبان مدنی حافظ طاہر محمودقادری قاری عابدحسین چشتی، مفتی محمدعرفان القادری ودیگر نے فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔