میونسپل کارپوریشن مری کی سرکاری رہائش گاہوں پر عام شہری قابض 

  مری(نامہ نگار خصوصی)  میونسپل کارپوریشن مری کی سرکاری رہائش گاہوں پر قابض عام شہریوں کی وجہ سے  علاقہ  میں  جرائم کی شرح میں واضح  طور پر اضافہ ہو رہا ہے جو انتظامیہ اور پولیس کیلئے   ایک کھلا چیلنج ہے ۔ایسے میں میونسپل کارپوریشن مری کے اعلیٰ حکام بغیر کسی دباؤ کے نوٹس لیں اور رہائش گاہیں خالی کراوہیں تاکہ جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار سٹی ٹریفک پولیس کے فرض شناس سب انسپکٹر سید حسنین شاہ نے  ان کے  گھر میں گزشتہ روز  چوری کی وردات ہوی تھی انہوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں کرتے ہوے کہا ہے کہ چوری کی اس  واردات میں ملوث چوروں کو انہوں نے زاتی حیثیت سے ٹریس کیا ہے جس کے بعد وردات میں ملوث چوروں کے گینگ کی طرف سے مختلف زرالع سے انہیں دھمیاں بھی  دی جا رہی ہیں ۔ حسنین شاہ نے اعلیٰ حکام سے سے مطالبہ میونسپل کارپوریشن مری کے کوارٹرز پر ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی رہائش گاہوں پر قابض پرائیویٹ لوگوں سے واگزار کرائی جاہیں تاکہ یہاں سے جرائم کا خاتمہ ہو  سکے ۔انہوں نے سرکاری میونسپل کارپوریشن کی رہائش گاہوں کو لاوارث قرار دیتے ہوے  انہیں سخت ترین سکیورٹی رسک قرار دیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن