دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ذوالفقار علی بلوچ 

کھنڈہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے سینئر نائب صدر حا جی ذوالفقار علی بلوچ نے کہا ہے کہ دفاع و طن کیلئے افواج پاکستا ن کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جب جب دشمن نے وطن عزیز کو میلی آ نکھ سے دیکھا اور جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان نے قوم کے ساتھ مل کر ملک کا دفاع بڑی جوانمردی کے ساتھ کی جب ازلی دشمن بھارت نے وطن عزیز پر اچانک حملہ کیا تو ہمارے بہادر فوجی جوانوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا ڈالے ,وہ گزشتہ روز,نوائے وقت ,,سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر لیگی رہنما حاجی مسلم اقبال بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 65 کی جنگ میں قوم کے ناقابل یقین جذبے نے یہ ثابت کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی ہم بہادری و قربانی کی علامت فوجی جوانوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جنہوں نے اپنی جانیں نثار کرکے پاکستان کی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنایا انہوں نے کہا کہ قوم اتحاد ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرے یہ وہی اصول ہیں جنہوں نے اب تک ہماری قوم کی رہنمائی کی آئیے ہم ایک ایسا پاکستان بنانے کی کوشش کریں جو منصفانہ اور خوشحال ہو ایسا پاکستان جواپنے ہیروز کی قربانیوں کا احترام کرے پاکستان مشکل معاشی صورتحال کے باوجود اپنے دفاع کی مضبوطی سے غافل نہیں رہ سکتا۔

ای پیپر دی نیشن