مری(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مر ی نے کہاہے کہ عوام کوان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ضلع مری سے جرائم کامکمل خا تمہ کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب کے ویثرن کویقینی بنانے کیلئے آئی جی پنجاب اورآرپی او راولپنڈی کے احکامات پرعمل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ی آصف امین اعوان کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپورکاروائی کے حکم پر ایس ایچ اوتھانہ کوٹلی اوران کی ٹیم نے موٹرسائیکل چوروں کے مودی گینگ کے 2 ارکانکو گرفتاکرکے انکے قبضہ سے 6 عددموٹرسائیکلیں اوراسلحہ برآمدکرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغازکردیاہے۔