مری(نامہ نگار خصوصی)صحافی جمیل ہاشمی کو جرنلسٹس یونین آف پاکستان کیلئے ڈسٹرکٹ راولپنڈی کا صدر منتخب کیئے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ ایسے می ضلع مری کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اراکین سمیت شہر کے عمائدین، علمائے کرام، وکلاء ،مرکزی انجمن تاجران،ہوٹل ایسوسی ایشن،مری سٹیزن فورم و دیگر سیاسی مذہبی و فلاحی تنظیموں کے عہدیداران نے جمیل ہاشمی کو مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوے اس امید ظاہر کیا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو استعمال کریں گے ۔