بیول(مہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت ملک تصدق اقبال وکی نے کہا کہ بیول شہر کے مسائل اور چوری کی وارداتوں کے سدباب کے لیے انجمن تاجران بیول کو فعال کرنے کی ضرورت ہے پورے بازار میں چوکیدار تعینات کیے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمرے جو مختلف مقامات پر لگائے گے تھے وہ سسٹم دوبارہ بحال کیا جائے جبکہ شہر بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے اگر ماہانہ کی بنیاد پر تاجروں سے تعاون کی اپیل کی جائے تو تاجر برادری بھی بھرپور ساتھ دے گی کیونکہ بیول کے تمام دکاندار باشعور ہیں جو انجمن تاجران کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے جس کی واضح مثال گزشتہ دنوں ہونے والی ہڑتال ہے جس میں تمام دکانداروں نے انجمن تاجران کا بھرپور ساتھ دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ انجمن تاجران بیول کو واپس فعال کیا جائے اور اس سلسلے میں میرا بھی ہر قسم کا تعاون انجمن تاجران بیول کے ساتھ ہوگا کیونکہ بیول کی بہتری کے لیے جو بھی قدم بڑھائے گا ہمارا تعاون بھی ساتھ ہوگا۔
بیول کے مسائل کے حل کیلئے انجمن تاجران کو فعال کرنے کی ضرورت
Sep 09, 2024