قادیانیت کو نظر انداز کرنا امت مسلمہ کی سنگین غلطی، مفتی بلال حیدر 

Sep 09, 2024

کھنڈہ (نامہ نگار) عا لم دین سی ای او کاروان حسان مفتی بلال حیدر حسان چشتی نے کہا ہے کہ قادیانیت کو نظر انداز کرنا امت مسلمہ کی سنگین غلطی،امتناع قاد یانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے مسلما نو ں کو فتنہ قادیانیت سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ منکرین ختم نبوت کا تعاقب ہر مسلمان پر لازم ہے اعلی عہدوں پر موجود قادیانی کسی صورت برداشت نہیں انہیں ہٹایا جائے عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد اور مسلمانوں کی شناخت ہے قادیانیت امت مسلمہ کی فکری وحدت کے خلاف گہری سازش ہے انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمنوں اور ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں انہیں شعائراسلام استعما ل کرنے سے روکا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت رد قادیانیت کیلئے بڑے بڑے عہدوں پر قابض قادیا نیوں کو فوری ہٹایا جائے7 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا روشن ترین دن ہے ۔

مزیدخبریں