مری ، محکمہ سوئی گیس میں عرصہ در تعینات افسران مسائل پیدا کرنے لگے

  مری(بیورو رپورٹ)مری میں محکمہ سوئی گیس میں عرصہ در تعینات افسران اور عملہ صارفین  کیلئے  مسائل پیدا کرنے لگا، صارفین کا انکے خلاف شدید احتجاج،شہر اورمری کے کئی نواحی علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں جھیکاگلی، نئی آبادی نزد ڈگری کالج اوردیگرعلاقوں میں روزانہ رات کو سوئی گیس کی فراہمی اچانک معطل کر دی جاتی ہے جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، اس سلسلے میں جب محکمہ سوئی گیس مری کے متعلقہ افسران سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ اس کو عارضی خرابی کا بہانہ بنا کر ٹال دیتے ہیں اورکہاجاتاہے کہ تھوڑی دیر میں گیس کی فراہمی بحال ہو جائے گی لیکن یہ سلسلہ گزشتہ کئی روز سے یہ سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف صارفین سراپا احتجاج ہیں صارفین نے جنرل منیجرسوئی گیس اسلام آباد اور ایم ڈی سوئی نادرن گیس سے فوری نوٹس لینے،گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ ختم کرنے اور عرصہ دراز سے تعینات افسران اورعملہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن