گوجرخان (نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوجرخان کے رہنما خالد مبین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قادیانیت کے بارے میں قومی اسمبلی میں کی گئی قانون سازی کے پچاس سال مکمل ہونے پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے 2024 کو گولڈن جوبلی کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا تھاچنانچہ اس سلسلہ میں ملک بھرمیں ختم نبوت کانفرنسز کے سینکڑوں پروگرامات منعقد کئے گئے جبکہ سات ستمبر کو مینار پاکستان پر ملک گیر گولڈن جوبلی کے طور پر مرکزی پروگرام میںپاکستان میں مذہنی اجتماعات کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تمام مسالک کے سرکردہ علماء کرام نے حسب روایت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پر مکمل اعتماد کا اظہار اپنی بھرپور نمائندگی کے ذریعے کرایاگوجرخان سے بھی علماکرام کی انتھک اور شبانہ روز کوششوں کے باعث عوام نے والہانہ شرکت کی اور قادیانی نوازوں کو واضح پیغام دیا کہ ناموس رسالت کے قوانین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔