معظم ویلفیئر فانڈیشن جہلم نے 94مستحق خواتین کو سلائی مشینیں دیں

جہلم ( نامہ نگار )  جہلم  معظم فاؤنڈیشن میں ایک پوروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصو صی اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن حافظ محمد زبیر یونس تھے، ان کی آمد پر  گلدستے پیش کیے،  گئے اس موقع پر جھلم کی سب سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ا س کے علاوہ لائنز کلب کے ممبران، کی بھی شرکت پروگرام کی کاروائی باقاعدہ قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول مقبول ؐسے شروع ھوئی،ج سیکرٹری کے فر ائض پروفیسر محمد حسن نے سر انجام دیے،اس سال بھی 94خاندانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے سلائی مشینیں موٹرسٹینڈ کے ساتھ دی گئیں تا کہ وہ  زیادہ سے زیادہ کا م کر سکیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد زبیر  یو نس، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ معظم فانڈیشن کو اتنا بڑاپراجیکٹ ارینجکرنے پر مبا رکباد پیش کرتا ھوں، اور شہید، کے والدڈاکٹریو سف اختر، اور ملک بدر سعید، پراجیکٹ  منیجر یاسر مختیار اور ان کی پوری ٹیم جس میں وحید بٹ ملک خالد، ملک عابد حسین، اور سنی ملک، سبکوخراج تحسین پیش کیا  اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر یونس نے کہا کہ مجھے جہلم آ کر بے حد خو شی ہوئی کہ یہاں پر تنظیمیں بہت ھی اچھا کام کر رہی ہیں، تنظیموں کے نمائندوں میں محمد عمر بٹ، چوہدری فیصل امین ،عبدالغفور چوھان ، لائن محمد آصف,چو ہدر ی بدر سعید، احمد رضا، سعید احمد، شکیل احمد سیٹھی ،اور شہریوں کی معزز شخصیات نے  شرکت  کی۔

ای پیپر دی نیشن