بیرسٹر سیف کا بیان پست ذہنیت کی نشانی ہے، اسلم غوری 

Sep 09, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف کا بیان پست ذہنیت کی نشانی ہے تحریک انصاف بیرسٹر سیف کے بیان کی وضاحت کرے تحریک انصاف کو ایسے بدزبان لوگوں کو کنٹرول کرنا ہوگابیرسٹر سیف پرویز مشرف کی آمریت کی نشانی ہے جے یوآئی اپنی تحریک اپنے زوروبازو سے چلا رہی ہے مینار پاکستان کی تاریخ ساز عوامی اسمبلی نے بیرسٹر سیف اور اسکے آقاں کے پائوں تلے سیزمین سرکا دی ہے جے یو آئی اپنا بیانیہ رکھتی ہے ،میدان میں موجود ہے تحریک انصاف اور جے یوآئی کو آگے بڑھنے سے قبل ایسے عناصر کا خاتمہ ضروری ہے۔

مزیدخبریں