صوبے  سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے کوششیں بڑھائیں، رومینہ خورشید عالم 

اسلام آباد(خبرنگار)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے کہا ھے کہ وہ سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے کوششیں بڑھائیں وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان 2030 تک سمندری محفوظ علاقوں میں تیس فیصد توسیع کے عالمی ہدف کے حصول کیلئے کوشش کر رھا  ھے۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سیچورنا جزیرہ کو سمندری تحفظ کا علاقہ قرار دینا ہدف کے حصول کی جانب اہم قدم ھے۔انھوں نے کہا کہ وہ چورنا جزیرہ کو سمندری محفوظ علاقہ قرار دینے پر بلوچستان حکومت کی کوششوں کو سراھتی ھیں اور اسے سمندری وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ چورنا جزیرے کے تحفظ سے پاکستان کی سمندری حیاتیاتی تنوع کو فروغ ملے گاپاکستان سمندری تحفظ کے لیے پرعزم ھے اور مینگرووز کی بحالی میں 300 فیصد اضافہ دیکھ رہے ھیں۔انھوں نے کہا کہ سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔ سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن