اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )قائمہ کمیٹی تعلیم و تربیت کے اراکین( آج) پیر کو اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں قائم سکولوں کا دورہ کریں گے۔سینیٹر عبدالعلیم خان کی قیادت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کے اراکین پیر نو ستمبر کو وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں قائم مختلف سکولوں کا دورہ کریں گے اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیں گے۔