ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات 

Sep 09, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے اٹھایا جانے والے اقدمات سمیت صوبہ  بلوچستان کے میگا پروجیکٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا  وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سیدال خان کو صوبہ  بلوچستان میں سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی اگاہ کیا۔  وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے   وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف پاکستان متعدد منصوبے شروع کر رہے ہیں اور امن وامان کے قیام کے حوالے سے بھی وزیر اعظم پاکستان کی دلچسپی قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صبح بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے سب کو دلی افسوس ہوا ہے اور ان واقعات کی تدارک کے لیے مثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو بتایا گیا کہ سیکیورٹی کے معاملات میں بہتری لانے کے لیے ا وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق واضح پالیسی اختیار کر لی گئی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سدا ل خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ملک بھر اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان کی سیکیورٹی اور ترقی کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہیں انہوں نے سیکیورٹی کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف صوبہ بلوچستان کا دورہ کر کے موثر حکمت عملی واضح کی ہے بلکہ متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی دی ہیں کہ صوبہ بلوچستان کی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ 

مزیدخبریں