اسلام آباد(خبرنگار)خواندگی کے عالمی دن پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تعلیم بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے پاکستان کی پارلیمان نے ملک میں خواندگی کی شرح میں فروغ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں آئین پاکستان کے تحت 5 سے 16 سال تک کی عمر کے بچوں کو مفت تعلیم تک رسائی حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہیموجودہ حکومت ملک میں شرح خواندگی میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہیخواندگی کی شرح میں اضافہ معاشرتی اور معاشی ترقی کا ضامن ہے تعلیم یافتہ قوم ہی خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے سپیکر قومی اسمبلی نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر خواندگی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیانوجوان نسل خود کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ملک کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
تعلیم بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے،سردار ایاز صادق
Sep 09, 2024