بڑے عہدے اور مراعات آ نی جانی چیزیں، ہمیشہ سچ بولنا چاہئے ، گورنر پنجاب

چکوال ( نامہ نگار )  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے دارالعرفان منارہ میں تنظیم الاخوان کے زیر اہتمام منعقد کی گ بعثت رسول صلعم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ریاست ہے جو اسلام کے نام پر بنی کلمہ توحید جس کی اساس اور بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ مجھے جو عہدہ ملاہے یہ اللہ تعالی کا کرم ہے میں ایک عام انسان اور عام پاکستانی ہوں میں نے گورنر ہاوس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھول دے ہیں ؎، سچ بولنے میں ہی عافیت ہے میں بطور گورنر ہر صحیح کام کی تعریف اور غلط کام پر تنقید کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات سے نکلنے کا واحد راستہ سچ بولنا سچ سننا اور سچ لکھنا ہیتقریب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ملک و ملت کی بہتری کے لیے تمام اکایوں کو ایک پیج پر ہونے کی ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر طاقت کے مراکزکو ایک نقطے پر اکٹھا ہونا ہو گا اس وقت ملک کواتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ۔بعثت کانفرنس سے تنظیم الاخوان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے بھی خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے ملک وقوم کو درپیش مسال کو دین سے دوری کا نتیجہ قرار دیا تقریب میں سیکورٹی کے انتظامات پنجاب پولیس کی بجاے تنظیم کے اکثر ان پڑھ اور غیر تربیت یافتہ کارکنوں نے سنبھال رکھے تھے جو نے والے مہمانوں اور شرکا کے گلے پڑتے رہے ہزاروں افراد کے مجمعے میں  سخت گرم موسم کے باوجودپانی کا کو خاطر خواہ انتظام نہ تھا اسٹیج پر براجمان انتظامی اہلکار اور تنظیمی عہدیدار گورنر پنجاب کی جی حضوری میں مصروف رہے ۔مقامی ایم این اے سردار غلام عباس اور ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان خاطر خواہ پذیرا نہ ملنے پر تقریب شروع ہونے کے چند منٹ بعد واپس چلے گے ۔جلسہ گاہ کے لیے بجلی کی ڈاریکٹ لان سے تار یں جوڑی گ تھیں میڈیا نماندوں کے استفسار پر جلسہ گاہ میں موجود ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ ڈارکٹ لان نہیں پیچھے ہمارے میٹر لگے ہوے ہیں ۔گورنر پنجاب کے پروٹوکول میں موجود چالیس سے پچاس گاڑیاں منارہ تک زیر تعمیر سڑک پر عوام الناس کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنی رہیں۔

ای پیپر دی نیشن