اعلی تعلیم یافتہ قومیں عالمی منظرنامے پر اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں،گیلانی 

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خواندگی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ قومیں عالمی منظرنامے پر اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی فہرست میں تعلیم کو خصوصی اہمیت حاصل ہے تعلیم جہالت کے اندھیروں کو مٹا کر قوم کو ایک روشن مستقبل کی ضمانت دیتی ہے ایوان بالانے قانون سازی کے زریعے خواندگی کی شرح میں اضافے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ہیشرح خواندگی میں مزید بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔چیئرمین سینیٹادارہ جاتی تعاون اور رابطہ کاری کے زریعے خواندگی کی شرح کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن