اسلام آباد میںعالمی معیار کے مطابق جدید ڈیجیٹل بس ٹرمینل کی تعمیر کا فیصلہ

Sep 09, 2024

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںعالمی معیار کے مطابق جدید ڈیجیٹل بس ٹرمینل کی تعمیر کا فیصلہ،بس ٹرمینل سیکٹر آئی الیون میں 32 ایکڑرقبے پر تعمیر کیا جائے گا، کمرشل ایریا، بسوں کی پارکنگ،ائیر کنڈیشندویٹنگ رومز اور مسجد بھی بنائی جائیگی،ہائی الرٹ سیکورٹی سسٹم نصب ہو گا،واک تھرو گیٹ کے بغیر انٹری نہیں ہوگی،سامان کی چیکنگ کے لیے سکینر مشینیں نصب ہو ں گی،گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے سمارٹ ڈیجیٹل انٹیلی جینس سسٹم ،فٹنس ٹیسٹ کے بغیر کوئی بس ٹرمینل سے روانہ نہیں ہو سکے گی،پبلک ٹرانپورٹ کے لیے وقت کی پابندی لازمی ہو گی۔ذرائع  کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے اسلام آباد میں جدید بس ٹرمینل کی تعمیر کے لیے پیشگی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کر لی ہے۔مجوزہ بس ٹرمینل سیکٹر I-11 میں 32 ایکڑ پر تعمیر کیا جائے گاجس میں کمرشل ایریا، بڑی بسوں اور منی بسوں کے لیے پارکنگ اور اسلام آباد کے اہم روٹس سے رابطے ہوں گے۔اس منصوبے کا مقصد تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔سی ڈی اے کے چیئرمین نے منصوبے کی فزیبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین مالیاتی ماڈل اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ایک بار مکمل ہونے کے بعد، بس ٹرمینل وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں اضافہ کرے گاجس سے شہریوں کے لیے سفر زیادہ موثر اور آسان ہوگا۔اس ٹرمینل کی چیدہ چیدہ خصوصیات میںائیر کنڈیشندویٹنگ رومزکی تعمیرشامل ہے ،ٹرمینل پر وسیع مسجد بھی بنائی جائیگی،ہائی الرٹ سیکورٹی سسٹم نصب ہو گا،واک تھرو گیٹ کے بغیر انٹری نہیں ہوگی،سامان کی چیکنگ کے لیے سکینر مشینیں نصب ہو ں گی،گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے سمارٹ ڈیجیٹل انٹیلی جینس سسٹم فعال ہو گا ،فٹنس ٹیسٹ کے بغیر کوئی بس ٹرمینل سے روانہ نہیں ہو سکے گی،پبلک ٹرانپورٹ کے لیے وقت کی پابندی لازمی ہو گی۔

مزیدخبریں