پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے ۔سٹاک مارکیٹ 78 ہزار 826 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 15پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 147 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 252 کے شیئرز میں کمی ہوئی  تھی، مارکیٹ میں 76 کروڑ 22 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 16 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے  تھے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,154 جبکہ کم ترین سطح 78,578 پوائنٹس رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن