وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علائوالدین نے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں نجی، سرکاری اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بریگیڈیئر (ر)بابر علائوالدین نے وزیر اعظم کو پنجاب بھر میں کئے جانے والے دوروں اور مختلف محکموں اور اضلاع کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔بریگیڈیئر (ر)بابر علائوالدین نے عوام اور ملازمین کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی رپورٹ دی اور ان مسائل کے حل کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر بریگیڈیئر (ر)بابر علائوالدین کے بیٹے عبداللہ بابر بھی موجود تھے۔