سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2کمپیوٹرز سسٹم چوری ہو گئے۔ڈائریکٹرآئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پرتھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر دیا گیا، کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا،سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے بتایا کہ2نئے کمپیوٹر موجود نہیں ہیں۔نئے کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈی شامل تھی ،سی سی ٹی وی میں 2ملازمین فیصل اورزاہد مشکوک نقل و حرکت کرتےدیکھے گئے ہیں، چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے۔
سپریم کورٹ سےکمپیوٹرز چوری ہو گئے
Sep 09, 2024 | 11:43