غیر ملکی پرواز میں مسافر کا انتقال ہو گیا جس کے باعث طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز جی 9512 شارجہ سے ڈھاکہ جا رہی تھی کہ 42 سال کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی کی اجازت سے طیارے نے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی۔ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا کہ کراچی ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا تو مسافر انتقال کر چکا تھا، ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ائیر لائن کے سپرد کر دی گئی، طیارہ صبح سوا 6 بجے میت لے کر کراچی ائیر پورٹ سے ڈھاکہ روانہ ہوا۔