اسلام آباد: پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کے معاملے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیے پر بلا لیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیہ دیں گے. عشائیہ وزیر اعظم ہاؤس میں شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے جے یو آئی (ف) کو بھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ جے یو آئی نے ابھی عشائیے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے جبکہ حکومت ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے۔
وزیر اعظم نے آج اتحادی جماعتوں کو عشائیے پر بلا لیا
Sep 09, 2024 | 17:18