رواں سال پاور سیکٹر کا قرض مزید 100 ارب بڑھے گا 

اسلام آباد: رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مزید 100 ارب روپے بڑھے گا.جس کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض 24 سو ارب روپے سے بڑھ چکا ہے. جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 25 سو 50 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہار کیا جبکہ آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹس بروقت کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 25 سو ارب روپے سے تجاوز نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر پلان کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول نہیں ہوا. گزشتہ رواں مالی سال کے شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہوا تو قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن