کے الیکٹرک, بل ادا نہ کرنے پر بلدیہ کی بجلی کاٹ دی

کراچی : کے الیکٹرک بل ادا نہ کرنے پر بلدیہ کے علاقے کی بجلی کاٹ دی، نادہندگان پر واجب الادا رقم 18 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے-الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ بلدیہ کے علاقے میں عدم ادائیگیوں کے باعث نادہندگان کی بجلی منقطع کردی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ منقطع کیے گئے نادہندگان پر واجب الادا رقم 18 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے کی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن