عراقی ترقیاتی فنڈ کے ایک ٹریلین ڈالر، ”بلیک ہول“ کی نذر ہو گئے

اقوام متحدہ (ندیم منظور سلہری) امریکہ کے سرکاری اکا¶نٹ بیلٹی آفس نے تخمینہ لگایا ہے کہ عراقی جنگ کے بعد عراقی ترقیاتی فنڈ کے ضمن میں حکومت امریکہ اب تک ایک ٹریلین (یعنی ایک سو ارب ڈالر) سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے جس کا کوئی حساب نہیں اور امریکی ڈالروں کے لئے یہ ایک سب سے بڑا \\\"بلیک ہول\\\" ہے ۔ اس فنڈ کے زیر اہتمام کام شروع کرنے کے لئے نیشنل آئلز اینڈ فوڈ پروگرام کے سابق ڈائریکٹر بینسن سوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چھ ارب ڈالر نقدی کی صورت میں دیا تھا جس کا ابھی تک کوئی حساب اور تفصیلات کہیں بھی موجود نہیں ہیں۔ یہ کیش کہاں گیا ہے؟ اوباما انتظامیہ اس پر پریشان ہے کہ عراق میں ترقیاتی فنڈ اور فوڈ پروگرام کے نام پر جو بھی خرچ کیا جا رہا ہے اس کی اکا¶نٹ بیلٹی کہیں بھی نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو پتہ ہے کہ کہاں کیا خرچ ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن