سیالکوٹ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پاک فوج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کر رہی ہے۔

Apr 10, 2010 | 09:14

سفیر یاؤ جنگ
عسکری ذرائع کے مطابق روایتی جنگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے بری فوج کی مشقیں سیالکوٹ کے علاوہ جنوبی پنجا ب اور سندھ کے بعض علاقوں میں بیک وقت شروع ہوں گی۔ پاک فوج کی عزم نو مشقیں
تیرہ مئی تک جاری رہیں گی اور ان مشقوں میں بیس ہزار جوان اور افسر حصہ لیں گے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں پاک فضائیہ بھی حصہ لے گی اور پاک فضائیہ کی جاری مشقیں ہائی مارک دو ہزار دس کو ان مشقوں کا حصہ بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی عزم نو تھری کی  براہ راست نگرانی کریں گے۔
ان مشقوں میں تمام دستیاب ہتھیار اور جنگی سازو سامان استعمال کیا جائے گا۔
مزیدخبریں