پاک فوج کی بڑی جنگی مشقوں کو آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی کے سال دوہزار نو کوفوج کا تربیتی سال قراردیا-

ان جنگی مشقوں میں پاک فضائیہ سمیت تمام آرمڈ سروسز کے بیس ہزار سے زائد فوجی جوان اور افسران حصہ لے رہے ہیں ۔ عسکری حکام کے مطابق ان مشقوں میں پاک فوج اپنی بھرپور حربی صلاحیت کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ مشقوں کے دوران نگرانی اور جاسوسی کے تمام دستیاب اثاثے ، ہتھیاروں کے نظام ، جدید ٹیکنالوجی ، آلات اور سازوسامان استعمال کیا جارہا ہے ۔ ان مشقوں کا مقصد روایتی جنگ سے نمٹنے کے لئے تمام تر آپریشنل صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاک فوج کی صلاحیتوں کو جانچنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان مشقوں کے بارے میں ہمسایہ ملک کو پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے ۔ عزم نو سوم مشقیں سیالکوٹ ،جنوبی پنجاب سمیت سندھ میں بیک وقت شروع ہیں جو تیرہ مئی تک جاری رہیں گی ۔   پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی عزم نو تھری مشقوں کی  براہ راست خود نگرانی کررہے ہیں جبکہ تمام کور کمانڈرزاپنی اپنی کمانڈ اور فارمیشن کے ذمہ دارہیں۔

ای پیپر دی نیشن