ان جنگی مشقوں میں پاک فضائیہ سمیت تمام آرمڈ سروسز کے بیس ہزار سے زائد فوجی جوان اور افسران حصہ لے رہے ہیں ۔ عسکری حکام کے مطابق ان مشقوں میں پاک فوج اپنی بھرپور حربی صلاحیت کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ مشقوں کے دوران نگرانی اور جاسوسی کے تمام دستیاب اثاثے ، ہتھیاروں کے نظام ، جدید ٹیکنالوجی ، آلات اور سازوسامان استعمال کیا جارہا ہے ۔ ان مشقوں کا مقصد روایتی جنگ سے نمٹنے کے لئے تمام تر آپریشنل صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاک فوج کی صلاحیتوں کو جانچنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان مشقوں کے بارے میں ہمسایہ ملک کو پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے ۔ عزم نو سوم مشقیں سیالکوٹ ،جنوبی پنجاب سمیت سندھ میں بیک وقت شروع ہیں جو تیرہ مئی تک جاری رہیں گی ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی عزم نو تھری مشقوں کی براہ راست خود نگرانی کررہے ہیں جبکہ تمام کور کمانڈرزاپنی اپنی کمانڈ اور فارمیشن کے ذمہ دارہیں۔