سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جوہری طاقت پر ملک کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں ۔وزیراعظم اپنے تین روزہ دورے کے دوران جوہری تحفظ کے موضوع پرعالمی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ کانفرنس امریکی صدرباراک حسین اوبامہ کی میزبانی میں ہوگی جس میں چالیس سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں جوہری مواد کے تحفظ، جوہری عدم پھیلاؤ، پرامن جوہری توانائی کے حصول اور ایٹمی ہھتیاروں کو ختم کرنے یا انہیں کم سے کم کرنے سے متعلق امور پرغور وخوض کیا جائے گا۔ اپنے دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم امریکی صدر باراک حسین اوباما سے ملاقات بھی کریںگے، جس میں باہمی دلچپسی کے اموربالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ایٹمی عدم پھیلاؤسربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے-
Apr 10, 2010 | 13:02