بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے کرکٹ سٹار شعیب ملک کے خلاف الزامات کا سلسہ جاری ہے۔ ایک نئے الزام کے مطابق شعیب کے شادی کارڈ اور عائشہ کو دئیے جانے والے طلاق نامے میں والد کا نام مختلف ہے۔ شعیب کی شادی کے کارڈ میں والد کا نام ملک فقیر درج ہے جبکہ طلاق نامے میں ان کا نام ملک سلیم لکھا گیا ہے۔ بھارتی پرنٹنگ کی اس غلطی کوبھی شعیب ملک کےکھاتے میں ڈالا جا رہا ہے۔ شعیب، ثانیہ کی شادی نے بھارتی میڈیا کی نیندیں حرام کررکھی ہیں اور ہرمعاملے پر منفی تاثردینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شعیب اور ثاینہ کی کہانی میں ڈرامائی مراحل نے ان کی شادی میں لوگوں کی دلچسپی اس قدر بڑھا دی ہے کہ موضوع کوئی بھی ہو، بات کرکٹ اور ٹینس سٹارز کی شادی کی طرف جا نکلتی ہے۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا میں شعیب ملک اورثانیہ مرزا کے نکاح کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کرتی رہیں ۔ میڈیا کو اطلاع مل جانے کی وجہ سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا نکاح نہیں ہوسکا۔ تقریبات کا آغاز اب تیرہ اور شادی پندرہ اپریل کو ہوگی۔