کراچی میں جاری سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوسرے سیشن سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اقتصادی حب کراچی میں سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد سے سندھ میں بیرونی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے، لیکن جب تک صوبائی حکومتیں گڈ گورننس کوفروغ نہیں دیں گی اس وقت تک بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کام کرے گی ۔ سرمایہ کاری کانفرنس کے دوسرے سیشن میں سیکرٹری سیاحت ، سیکرٹری ایگریکلچراور دیگر ماہرین نے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دی ۔