دريائے جہلم ميں پانی کےبہاؤ ميں اضافے کے باعث منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے ستائیس فٹ بلند ہوگئی

Apr 10, 2010 | 19:15

سفیر یاؤ جنگ
انڈس ريورسسٹم اتھارٹي کے مطابق منگلاڈيم ميں پانی کی آمد ميں آٹھ ہزارکيوسک اضافہ ہوگيا ہے ۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارسڑسٹھ اعشاريہ چھ فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد بتیس ہزارچھ سوپچیس کیوسک جبکہ اخراج پچیس ہزارکیوسک ہے ۔ ادھر  تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو اٹہترفٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج چھبیس ہزارنوسوکيوسک ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد چھتیس ہزارپانچ سوپچاس کیوسک جبکہ اخراج چھتیس ہزارآٹھ سواکاسی کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد تینتیس ہزارآٹھ سوچوبیس کیوسک جبکہ اخراج انتیس ہزارچارسوستائیس کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد چھتیس ہزارتین سوننانوے کیوسک جبکہ اخراج اکتیس ہزارتین سوننانوے کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد گیارہ ہزارسات سوچالیس کیوسک جبکہ اخراج چارہزارایک سودس کیوسک ريکارڈ کيا گيا۔
مزیدخبریں