لاہورمیں متحدہ قومی موومنٹ کا جلسہ آج ہوگا،سکیورٹی خدشات کے پیش نظرمتحدہ اسٹیج کی جگہ تبدیل کرنے پر رضا مند

Apr 10, 2011 | 02:54

سفیر یاؤ جنگ
قذافی اسٹیڈیم روڈ پر جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔۔سکیورٹی پلان کے مطابق جلسہ کے دوران پندرہ سو پولیس اہلکارتعینات ہونگے جبکہ ایس ایس پی ماڈل ٹاﺅن ڈاکٹر حیدر اشرف، اے ایس پی ماڈل ٹاﺅن حسن سکھیرااور دوسرے اعلٰی افسران سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ دہشتگردی خطرات کے پیش نظرہفتہ کی شام ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےایم کیو ایم کو قذافی اسٹیڈیم روڈ کے بجائے فٹ بال گراؤنڈ میں جلسے کے انعقاد کی ہدایت جاری کی گئیں تاہم ایم کیو ایم رہنما صرف اسٹیج کی جگہ تبدیل کرنے پر رضا مند ہوئے
مزیدخبریں