لیبیا کے شہرمصراتہ میں قذافی کی فورسز اورمخالفین میں شدید جھڑپ ہوئی ۔ سرکاری فوج نے مخالفین پر ٹینکوں سے شدید گولا باری کی جس کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک ہوگئے۔ حکومت مخالفین کے ترجمان کے مطابق فوج نے شہرپر تین طرف سے حملہ کیا اورمخالفین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب برسلزمیں نیٹوحکام کا کہنا ہے کہ قذافی فورسزکی مصراتہ اورالبریقہ کی جانب پیش قدمی روکنے کے لیے نیٹوکے طیاروں نے فضائی آپریشن کرکے فوج کے سترہ ٹینکوں کوتباہ کردیا۔ حملے میں مصراتہ میں پندرہ ٹینک اورالبریقہ میں دو ٹینک تباہ کیے گئے۔
ادھر لیبیا کے قائم مقام وزیرخارجہ خالد قائم نے باغیوں کے دو ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ دونوں طیاروں نے نوفلائی زون کی خلاف ورزی کی تھی۔ خالد قائم نے کہا کہ ملک کی خراب صورتحال کے پیش نظر لیبیا کے نئے آئین کے لیے ریفرنڈم کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔