تائیوان میں ریڈیومیوزک ایواڈ کی رنگارنگ تقریب میں ستاروں کی پرفارمنسزنے حاضرین کے دل موہ لیے۔

Apr 10, 2011 | 06:28

سفیر یاؤ جنگ
تائیوان میں ریڈیو میوزک چارٹ کے ٹاپ سنگرز کے اعزاز میں ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کے خوبصورت گیتوں اور موسیقی کی دھنوں سے فضا گونج اٹھی۔ ہالی وڈ میں حال ہی میں قدم رکھنے والے فنکارجے چو مختلف کیٹی گریز میں چھ ایوارڈ حاصل کرکے نمایاں رہے۔ فی میل سنگر جولین تسائی چار ایوارڈز کی حق دار قرار پائیں۔ بہترین میل سنگر کا ایوارڈ امریکی گلوکار لی ہوم وینگ جبکہ بہترین فی میل سنگر کا ایوارڈ چینی گلوکارہ فش لی اونگ نے اپنے نام کیا۔ گلوبل چائنیز گولڈن چارٹ کا سلسلہ دوہزار نو میں شروع ہوا جو بیک وقت تائیوان، چین، امریکہ، ملائشیا، سنگا پور اور کینیڈا میں موجود گیارہ ریڈیو چینل سے نشر کیا جاتا ہے۔
مزیدخبریں