لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک حرمت رسولﷺ کی طرف سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ہفتہ کے دن بھی جاری رہا۔ جلسوں اور حرمت قرآن کانفرنسوں میں شمع رسالت ﷺ کے پروانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تحریک حرمت رسولﷺ پاکستان کے کنونیئر مولانا امیر حمزہ، مولانامحمد اکرم ربانی و دیگر نے سرگودھا میں حرمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملعون پادری کی گستاخیوں پر پوپ بینی ڈکٹ، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی افسوسناک ہے۔ مسلم حکمران قرآن پاک اور حرمت رسولﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی مصلحت پسندی سے کام نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ ملکوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ اور ان سے سیاسی و سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔ لاہور میں حرمت قرآن کانفرنس سے قاری احمد سعید ملتانی، مولانا محمد یونس قصوری، حافظ سیف اللہ ربانی نے خطاب کیا۔ حافظ سیف اللہ منصور نے ہزارہ میں مولانا محمد شمشاد سلفی، مولانا غلام قادر سبحانی، مولانا بشیر احمد خاکی، حافظ عبدالرﺅف، قاری گلزار احمد، خالد سیف الاسلام، حافظ سیف اللہ اعظم و دیگر نے مرید کے، سیالکوٹ، راولپنڈی، خانیوال اور اوکاڑہ میں جلسوں اور حرمت قرآن کانفرنسوں سے خطاب کیا۔
معلون پادری کیخلاف احتجاج