صوبوں کو منتقل شدہ اختےارات کی بےک ڈور واپسی کی اجازت نہیں دےنگے: رضا ربانی

Apr 10, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (ریڈیو نیوز/ وقت نیوز/ اےجنسےاں) بےن الصوبائی رابطہ امور کے وفاقی وزےر سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم نے ریاست کے ڈھانچے کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا جس سے صوبے اور وفاق مضبوط ہوئے ہیں۔ صوبائی خودمختاری صوبوں کی امانت ہے صوبوں کو منتقل شدہ اختےارات کی بےک ڈور واپسی کی ہر گز اجازت نہیں دےنگے۔ اےچ ای سی کی صوبوں کو منتقلی کے لئے اٹھارہوےں ترمےم کے تقاضے پورے کئے۔ ایچ ای سی کو ختم نہیں بلکہ اس کے کچھ اختیارات صوبوں کو دئیے ہیں۔ صوبے اور پارلیمنٹ 18ویں ترمیم کی حفاظت کریں۔ پارلےمنٹ من پسند آئےن کی تشرےح نہیں کرنے دےگی۔ گذشتہ روز کراچی پرےس کلب مےں مےٹ دی پرےس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے مزید کہاکہ اٹھارہوےں ترمےم کے بعد پرانا نظام آخری سسکےاں لے رہا ہے تو آمرےت کی سوچ رکھنے والی قوتےں نئے نظام کی راہ مےں رکاوٹےں ڈال رہی ہیں۔ بیرون ملک سکالر شپس پر جانیوالوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہیں فنڈز ملتے رہیں گے، امریکی فنڈز سے متعلق امریکی سفارتخانے نے 7 اپریل کو وضاحت کر دی ہے۔آن لائن کے مطابق رضا ربانی نے مغربی ہےومن رائٹس کی رپورٹس کو مضحکہ خےز قرار دےتے ہوئے کہا کہ خود امرےکہ انسانےت سوز تشدد کا علمبردار ہے۔ امرےکی فوجی جنگی جنون مےں مبتلا ہوکر قتل عام کرتے ہیں ےہ رپورٹس ان پر اےکشن کےوں نہیں لےتی، بھارت کا رپورٹس مےں ذکر تک نہیں جہاںمعصوم کشمےرےوں کا قابض فوجی قتل عام کرتے ہیں۔
رضا ربانی
مزیدخبریں