ہرہفتے لاہورمیں بیٹھنے اور قوم کو خوشحالی دینے کا وعدہ کرنے والا شخص اسلام آباد کے بنکرز اور کرپشن چھوڑ کرعوام میں آئے۔ شہباز شریف

Apr 10, 2012 | 11:12

سفیر یاؤ جنگ
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہرہفتے لاہور میں بیٹھ کر عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کو خوشحال بنانےکے دعوے کرنے والے آصف زرداری اسلام آباد کے بنکراور کرپشن چھوڑ کر عوام کے درمیان آئیں۔قوم کو آسائشیں دینے کا وعدہ کرنے والوں کو اپنے لئے دس دس کروڑ کی بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری اور کرپشن بھی بند کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی صنعتیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سسک سسک کر دم توڑ رہی ہیں جبکہ صوبے کی ایک ارب ڈالر کی برآمدات بھی تباہ ہوگئیں۔ شہبازشریف نے انکشاف کیا کہ نو سو میگاواٹ کا نندی پور تھرمل پراجیکٹ حکومتی ایوانوں سے دھتکارے گئے سابق وزیرقانون بابر اعوان کو کمیشن نہ دینے کے باعث ابھی تک کھٹائی میں پڑا ہے،چینی کمنیوں نےمنصوبے کی تکمیل کے لئےعمارت بھی تعیمر کرلی تھی لیکن مشینری نہیں آسکی۔ شہباز شریف نے کہا کہ لیب ٹاپ سو فیصد میرٹ پر دئیے جارہے ہیں ۔لیب ٹاپ لینے والے طلبہ ٹیکنالوجی کی مدد سے کرپشن کی عمارت گرا کر ملک کو اندھیروں سے نکالیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے ووٹوں سے خادم اعلی بنے ہیں اس لئے وہ خود کو گارڈ آف آنرکے قابل نہیں سمجھتے اور نہ ہی کبھی اپنی گاڑی پر قومی پرچم لہرایا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر دو طلباء کو اپنی جیب سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا۔
مزیدخبریں