کراچی اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پرتیزی رہی تاہم ہنڈریڈ انڈیکس آج بھی چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس کاروبار کے آغاز سے اختتام تک گرین زون میں رہا۔ سیمنٹ اور بینکس کے اسٹاکس میں زبردست تیزی کی بدولت کاروبار کے دوران انڈیکس چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں کامیاب رہا تاہم اختتام تک یہ حد برقرار نہ رہ سکی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اڑتیس پوائنٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزار نو سو تین پوائنٹس پربند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم انتیس کروڑ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے این آئی بی بینک کے شئیرز میں ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ مقامی سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور گزشتہ روزغیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بارہ لاکھ ڈالر سے زائد کے شئیرز کی فروخت نے مارکیٹ کی تیزی کو محدود کیا اور یہی وجہ ہے کہ سیمنٹ سیکٹر میں زبردست تیزی کے باوجود انڈیکس چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور نہیں کرسکا۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس چونتیس پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار سات سو اڑسٹھ پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اٹھانوے کمپنیوں کے ایک کروڑ سات لاکھ اکتیس ہزار پانچ سو اکانوے حصص کا کاروبار ہوا۔ بایئس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،تیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ چھیالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن