اسلام آ باد (اے پی اے) پاکستان میں بےروزگاری کی شرح بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا پہنچی ہے اور ملک میں ہر 10 میں سے ایک شخص بےروزگار ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں اکتوبر2012 سے دسمبر2012 کے دوران بےروزگاری کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ شہروں میں بےروزگاری کی شرح میں 10.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ دیہات میں یہ اضافہ 16.3 فیصد تک ہوا ہے۔سابقہ حکومت نے دیہی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے 8 کھرب روپے وقف کئے، سب سے زیادہ روزگار کے مواقع محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کئے گئے تاہم اس کی شرح بھی 46.3 فیصد سے کم ہو کر 5. 45 فیصد ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 لاکھ افراد کا بے روزگار ہونا معیشت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔