کراچی کے نجی سکول پر مسلح افراد کا حملہ نقل نہ کرانے پر اساتذہ پر تشدد انتظامیہ کا میٹرک کا امتحان لینے سے انکار

کراچی (این این آئی) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی سکول نے مسلح افراد کی جانب سے اساتذہ کو زدوکوب کئے جانے کے بعد آج سے میٹرک کے بقیہ پرچے لینے سے انکار کر دیا۔ گلستان جوہر بلاک 15 میں واقع نجی سکول میں دسویں جماعت کے انگریزی کے پرچے کے دوران مسلح افراد نے سکول میں گھس کر کچھ طلبہ کو نقل کرانے پر زور دیا۔ اساتذہ کی جانب سے انکار پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن