توانائی بحران سے پاکستان کی معاشی ترقی میں ہر سال 2 فیصد کمی ہو رہی ہے : ایشیائی ترقیاتی بینک

Apr 10, 2013

کراچی (سٹاف رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بنک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قلت سے ہر سال معاشی ترقی کی رفتار میں 2 فی صد کمی ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات معاشی عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ بجلی کی قلت کے باعث صنعتی پیداوار میں رکاوٹ آرہی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے تخمینے کے مطابق بجلی کی قلت نہ ہو تو پاکستان کی معاشی ترقی میں ہر سال 2 فیصد کا مزید اضافہ ہو۔ بنک نے رپورٹ میں کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات، لوہے اور سٹیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ ٹیکسٹائل اور غذائی اشیا کے شعبے میں برائے نام ترقی ہوئی۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق رواں سال پاکستان میں 3.6 فیصد کی معاشی ترقی ہو سکتی ہے۔ 

مزیدخبریں