بلغراد میں ایک شخص نے بیٹے اور خواتین سمیت 13 افراد کو قتل کر دیا

Apr 10, 2013

بلغراد (اے ایف پی) سر بیامیںمسلح شخص نے بیٹے کو ہلاک کرکے 13پڑوسیوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دارالحکومت بلغراد کے مضافات میں واقع اوانکا گاﺅں میں ساٹھ سالہ مسلح شخص Ljubisaنے اپنے بیٹے کو گولی مارکر ہلاک کر دیا۔ باری باری مختلف گھروں میں جا کر فائرنگ کی اور چھ خواتین اور دو سالہ بچے سمیت 13افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ حملہ آور نے بعد میں اپنی بیوی اور خود کو بھی گولی مار لی تاہم دونوں زندہ بچ گئے گئے۔

مزیدخبریں