برطانیہ کے رائل میرین کا آخری دستہ افغانستان سے چلا گیا

کابل(ثناءنیوز)برطانیہ کے رائل میرین فوجیوں کا آخری دستہ 10 سال تک افغانستان میں تعینات رہنے کے بعد وطن واپس چلا گیا۔ چالیس کمانڈو پہلے برطانوی فوجی تھے جنہوں نے 2001 میں افغانستان کی سرزمین پر قدم رکھا۔ افغانستان میں برطانوی فوجی سنگین، نہرِ سراج اور موسی قلعہ میں تعینات تھے۔برطانیہ کی حکومت نے اپنی تمام فوج کو دو ہزار چودہ تک افغانستان سے واپس بلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ برطانیہ 2014 تک تمام فوجیوں واپس کے منصوبے پر کامیابی سے عمل کر رہا ہے۔رائل میرین برطانیہ کی فوج کا سب سے ایلٹ دستہ سمجھا جاتا ہے اور اس کے سات ہزار سے زیادہ فوجی پچھلے دس سال سے افغانستان میں تعینات رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...