اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ میں بجٹ سے متعلق ترجیحی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کو اپنے منصوبوں کیلئے 103ارب روپے دینے کی تجویز دی گئی۔ پانی کے منصوبوں کے لئے 64ارب، بجلی کے منصوبوں کیلئے 39ارب، وزارت پٹرولیم کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے 50ارب روپے دینے کی تجوزی دی گئی۔